اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد نے کھلی کچہری کا انعقادکیا اورشہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے
کھلی کچہری میں شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں
آئی جی اسلام آباد نے افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ، فرائض میں غفلت و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
،کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں
آئی جی اسلام آباد نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں
انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور انہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
اس موقع پرآئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، کھلی کچہری کے روزانہ کی بنیاد پر انعقاد سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے میں مدد مل رہی ہے
آئی جی اسلام آباد نے تمام زونل افسران اور ایس ایچ اوز کوہدایت کی کہ و ہ اپنے دفاتر میں مقرر کردہ ٹائم پر شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کریں۔