اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیا نیوں نے صارفین سے اضافی یونٹ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ا یف آئی اے ائیسکو کا پول کھول دیاہے۔
رپورٹ وزارت داخلہ پیش کر دی گئی ۔ پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ائیسکو پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافی یونٹ ڈال کر نان پروٹیکٹڈ بل وصول کرنے لگا ہے ۔
ا یف آئی اے کی رپورٹ نے اضافی یونٹ سے متاثرہ صارفین کا نشاندہی کا انکشاف کیا ہے، ائیسکو تاخیر کے ساتھ ریڈنگ کر کے صارفین کو زیادہ بل بھیجنے میں بھی ملوث رہا ۔ ائیسکو وقت سے پہلے ریڈنگ کر کے صارفین کو اوریج یونٹ ڈالنے میں بھی ملوث رہا ۔
رپورٹ اوریج یونٹ ڈالنے کی واردات پروٹیکٹڈ صارفین کے ساتھ کی گئی ۔ ائیسکو نے بند میٹر کے اوپر بھی 2 سے 3 یونٹ روزانہ کی ایوریج شامل کیائیسکو کے اوریج یونٹ ڈالنے سے اپریل میں 1279 صارفین متاثر ہوئے۔
ایف آئی اے نے ائیسکو کے پرو ریٹا سسٹم کو بھی صارفین سے زائد وصولی کا ذمہ دار ٹھہرایا سسٹم کے نقائص کے باعث 13 ہزار 324 صارفین کو زائد بل بھیجے گئے سسٹم کی اوسط شرح کے باعث بل سلیب بدلا اور صارف کا آئندہ چھ ماہ تک زائد بل بھیجا گیا۔
مئی 2024 میں 2447 اور جون میں 8725 صارفین متاثر ہویے ایک ماہ میں 17 لاکھ سے زائد پروٹیکٹڈ اور لائف صارفین نے 1 لاکھ 71 ہزار 851 یونٹ استعمال کیے ایک ماہ میں 31 لاکھ 79 ہزار 120 نان پروٹیکٹڈ صارفین نے 6 لاکھ 19 ہزار 753 یونٹ استعمال کیے ائیسکو بل کے اوپر میٹر ریڈنگ اور تاریخ بھی پرنٹ نہیں کرتا ۔
صارفین کو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فرق کے حوالےسے بل پر کچھ درج نہیں ہوتا ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو ایوریج بل ڈالنے سے ان کا بل تین ہزار سے 8 ہزار تک پہنچا
ایف آئی اے انکوائری ٹیم نے نشاندہی کے بعد اپنی سفارشات بھی جمع کرائی،آئیسکو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
ائیسکو کی ایوریج سسٹم سے متاثر ہونے والے صارفین کو واپس پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل کیا جائے ۔سفارشات 2 سے 3 دن کی ایوریج ڈال کر صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کرنا زیادتی ہے ۔
سفارشات ایف آئی اے نے گزشتہ تین ماہ میں 15 لاکھ 46 ہزار 846 صارفین کو ریلیف دینے کی سفارش کی ائیسکو کی جانب سے ریلیف دینے سے صارفین کو 51 لاکھ 22 ہزار 525 یونٹ کا فائدہ پہنچے گا ایف آئی اے نے ائیسکو کے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کی نااہلی اور غفلت پر کاروائی کی سفارش بھی کی۔