اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) و فاقی دارحکومت میں سی ڈی اے انکلیو سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ایڈن لائف اسلام آبا د ہا وسنگ پروجیکٹ کی مارکیٹنگ کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دینے کا فیصلہ برقرارہے
سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر پلاٹ فروخت کئے کمپٹیشن کمیشن آ ف پاکستان (سی سی پی )کے فیصلے کے خلاف ایڈن بلڈرز کی اپیل کو کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے خار ج کر دیاہے
ایڈن لائف اسلام آبا د ہا وسنگ پراجیکٹ کو قانون کی خلاف ورزی پر25 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے فیصلہ جاری کر دیا۔
کمپٹیشن کمیشن آ ف پاکستان (سی سی پی )نے ایڈن ایڈن بلڈرز (پرائیویٹ) لمیٹڈکے اشتہاری دعووں کو گمراہ کن قرار دیا تھا۔ ٹربیونل نے سی سی پی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایڈن بلڈرز کی اپیل خارج کر دی
کمپٹیشن کمشن آ ف پاکستان (سی سی پی ) نے 2018 میں ایڈن بلڈرز پر ‘ایڈن لائف اسلام آباد پروجیکٹ کی مارکیٹنگ کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دیا تھا اور ایڈن بلڈرز پر قانون کی خلاف ورزی پر25 لاکھ رُوپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا
سی سی پی آرڈر کے مُطابق ایڈن بلڈرز کے یہ دعوے گمراہ کن تھے اشتہار میں اضافی ڈیولپمنٹ چارجز کے بارے میں مُبہم ڈسکلیمر شامل تھا۔ سی سی پی یہ چارجز بتائی گئی قیمت میں شامل بھی نہیں تھے۔
سی سی پیایڈن بلڈرز کا یہ عمل گمراہ کن تھا اور قیمت سے متعلق اہم معلومات کو چھپانےکے مترادف تھا۔ سی سی پی اشتہار میں سی ڈی اے کی جانب سے منظوری کا دعویٰ بھی جھوٹا اور گمراہ کن تھا۔ سی سی پی سی ڈی اے سے ایسی کوئی منظوری نہیں دی گئی تھی۔