ملکی سالمیت اور اداروں پر حملہ کرنے والی جماعت کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دینا چاہیے،بابر نواز خان

ملکی سالمیت اور اداروں پر حملہ کرنے والی جماعت کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دینا چاہیے،بابر نواز خان

اسلام آباد(سیاسی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور ہری پور سے سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ فاطمہ جناح کے نام کی تختی ایک کتیا کے گلے میں لٹکانے والوں کیساتھ ہے۔

وہ یہاں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ،ان کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت اور اداروں پر حملہ کرنے والی جماعت کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دینا چاہیے

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خانصاف و شفاف انتخابات کا بیانیہ لیکرچمپیئن بنتے ہیں جبکہ وہ خود دھاندلی کے ذریعے جیت کر آئے ہیں،انتخابات میں بینکوں سے لیا جانے والا ایک ارب روپے کا قرضہ ڈیکلیئر نہیں کیا

پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں موصوف کے اثاثے دو سو سے تین سو گنا بڑھ گئے،اگر وہ سچے ہیں تو الیکشن کمیشن میں میری درخواست کا سامنا کریں

جعلی ووٹوں اور فارم 45 اور فارم 47 کا شور میڈیا پر ڈالنے کے بجائے الیکشن کمیشن میں ڈالیں،ملک کیلئے سیاسی جماعتوں سے بالا تر ہو کر سوچنا چاہیئے۔

کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق مین نہیں ہوں تاہم ملک میں انتشار پھیلانے اور ملکی سالمیت اور اداروں پر حملہ کرنے والی جماعت پر نہ صرف پابندی بلکہ اسے ہمیشہ کیلئے ختم کر دینا چاہیئے

کیا ہم اتنے کمزور ہیں کہ فرنکفرٹ میں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی جائے اور ہم خاموش رہیں،ملک کے وقار اور عزت کیلئے سب سے ا?گے کھڑا ہونگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2024ءکے انتخابات مذاق تھے، خیبر پختونخوا میں ایک پارٹی کلین سوئپ کر گئی،میرے حلقے این اے 18 ہری پور میں سات لاکھ چوبیس ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے جو کہ سوا منٹ میں ایک ووٹ بنتا ہے

عمر ایوب نے 2018ءکے انتخابات میں بینکوں سے کمپنی کے نام پر لیا جانے والا قرضہ چھپایا اور اشٹام پیپر پر لکھ کر دیا کہ نوا کمپنی سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم بعد میں پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کمپنی میں 99.9 فیصد شیئرز انکے اور انکی فیملی کے نام ہیں