دہشت گردی کے دو نئے مقدمات درج

9 مئی؛ عمران خان کے12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کا ریمانڈ منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی سے متعلق دہشت گردی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

پورے پنجاب سے تفتیشی افسران بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ لیکر عدالت میں پیش ہوئے

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لکھ کر دیا ہے کہ انہوں نے پولی گرافک سمیت مختلف ٹیسٹ نہیں کروانے، ہم چاہتے ہیں کہ ان کا پولی گرافک ٹیسٹ ہر صورت کروایا جائے، تاکہ پتہ چل سکے کہ ان کا دیا ہوا بیان سچا بھی ہے کہ نہیں۔

جسٹس طارق سلم شیخ نے پراسیکیوٹر جنرل سے کہا کہ آپ عبوری ضمانت کے دوران بھی تو انہیں شامل تفتیش کرسکتے تھے

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیئے کہ کئی مقدمات میں نہ عمران خان کی ضمانت تھی نا ان مقدموں کے بارے ہمیں معلومات تھیں۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جیسے ایک کیس سے ضمانت ہوتی تو نئے میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے

فوجداری قانون یہ کہتا ہے کہ جیسے ہی پتہ چلے کہ مقدمہ درج ہے تو فوری کارروائی ہونی چاہیے، یہاں ملزم جیل میں تھا پھر بھی کارروائی نہیں کی گئی

عبوری ضمانت کا مطلب ہوتا ہے کہ ملزم کو شامل تفتیش کرنا کیا ملزم کو شامل تفتیش کیا گیا، ایک سال آپ لوگ کہاں رہے، ایک سال سے یہ مقدمے تھے تب گرفتاری کیوں نہیں ڈالی گئی

پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹس پڑھتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے حوالے سے پورا بیانیہ بنایا گیا۔

اس پر جسٹس طارق انوار الحق پنوں نے کہا کہ ایسے بیانات تو سیاستدان آج بھی دے رہے ہیں، ویسے اس سے زیادہ دھمکیاں تو آج کل ججز کو دی جارہی ہیں۔

پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ جن موبائل سے ٹوئٹ اور واٹس اپ کیے گئے اس کی برآمدگی تفتیش کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔