عنبرین جان نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا

عنبرین جان نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(وقائع نگار) انفارمیشن گروپ کی گریڈ 21 کی سینئر افسر عنبرین جان نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا۔

اس سےقبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عنبرین جان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا

عنبرین جان وزارت اطلاعات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔

عنبرین جان کی تعیناتی سول سرونٹ ایکٹ 1973ءکے شق 10 کے تحت کی گئی ہے انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کی نئی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کا تعلق 18 ویں کامن سے ہے

عنبرین جان نے یکم دسمبر 1990 کو سول سروس جوائن کی ۔نئی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کا ڈومیسائل پنجاب کا ہے ، عنبرین جان 23 اکتوبر 1965 کو پیدا ہوئیں

عنبرین جان 22 اکتوبر 2025 کو 60 سال کی عمر کو پہنچ کر سول سروس سے ریٹائر ہوں گی۔

دریں اثناء کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی،سیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے عنبرین جان کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔