اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)عدالت نے تین ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انہیں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
عبداللہ سٹی کے مالک کے دوسری بار وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تاہم پولیس دفتر پہنچی تو عاصم فرار ہو گیا
عبداللہ سٹی، نیویارک سٹی، سٹار انکلیو سوسائٹی کے لے آؤٹ پلان منظور نہ کروانے پر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انسپکٹر ز طارق،عامر اور سپرنٹنڈنٹ ارسلان نے مذکورہ سوسائٹیز کے چالان کیے۔
جن میں نیویارک سٹی کے مالک کامران سبزواری، سید عامر حسین شاہ ،سٹار انکلیو سوسائٹی کے خالد محمود اورعبداللہ سٹی کے مالک عاصم شامل ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ مذکورہ انسپکٹروں نے چالان کرنےکے بعد متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان سے سازباز کی اور معاملات طے کرکے چالانوں کو کئی سال سے دبارکھاتھا۔
نئے ڈی جی نے چالان عدالت میں بھجوا دیئے۔ عدالت نے ان کو بار بار نوٹس جاری کیے مگر پیش نہ ہونے پر اب ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں
جبکہ عبداللہ سٹی کے مالک عاصم عزیز کا دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔