اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کاوفاقی دارلحکومت میں شاپنگ مالز، تجارتی مراکز، مارکیٹس اور بڑی شاہراؤںمیں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد گاڑیوں کو خلاف ورزی پر چالان ٹکٹس جاری کر دیئے گئے
ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ بننے اور روڈ ڈسپلن کو متاثر کرنے والے ڈرائیورزکےخلاف بلا امتیازکارروائیاں جاری رہیںگی۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے بہاو کو برقرار رکھنے ، مربوط ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر کرنے اورٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات جار ی ہیں
اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کا نو پارکنگ اورفٹ باتھ پر غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مالز،مارکیٹس، تجارتی مراکز اور بڑی شاہراؤں میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے اسپیشل سکواڈ بھی تشکیل دئیے ہیں
جنہوں نے بلاتفریق کارروائیاںکرتے ہوئے چالان ٹکٹس جاری کئے اورگاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا۔
چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے