بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو شاباش،نقد انعام

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کاسلسلہ جاری ہے

سی پی او نے ڈولفن فورس کے جوانوں کو نصیر آباد کے علاقہ میں خطرناک ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا

سی پی او نے کانسٹیبل عاقب مسعود،کانسٹیبل عثمان، کانسٹیبل سکندر زمان،کانسٹیبل وجاہت علی کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا

سی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں

امن وامان کا قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت جانفشانی سے مصروف عمل ہے