انسانی اسمگلنگ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور ایک عالمی چیلنج ہے،ڈی جی ایف آئی اے

انسانی اسمگلنگ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور ایک عالمی چیلنج ہے،ڈی جی ایف آئی اے

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں انسانی سمگلنگ کے موضوع پہ آگاہی کے لئے عالمی دن منایا جا رہاہے

انسانی اسمگلنگ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور ایک عالمی چیلنج ہے۔بچوں کی ایک بڑی تعداد اس انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کا شکار ہے۔

انسانی سمگلرز ان بچوں کا استحصال کرتے ہوئے انہیں جبری مشقت اور تشدد کا نشانہ بناتے ہے۔ بچوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا اخلاقی اور قانونی فرض ہے ۔

پاکستان حکومت اور ادارے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم نے اپنے قوانین کو مضبوط بنانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں ایف آئی اے کے جوانوں اور افسران کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹس کے قیام اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے لیے جامع تربیتی پروگراموں کا انعقاد اہم سنگ میل ہے۔

بین الاقوامی اداروں بشمول یو این او ڈی سی، آئی ایل او، آئی او ایم، اور آئی سی ایم پی ڈی جیسے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ہمارا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ میں ان تنظیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے مشترکہ مقصد کے لیے تعاون کا اظہار کیا۔

آخر میں ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ہمیں اسمگلنگ کو روکنے، متاثرین کی حفاظت اور مجرموں کو سزا دینے کی اپنی کوششوں کو مزید بہتر کرنا ہو گا ۔ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مضبوط قانون سازی، آگاہی مہمات، اور بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر اہم ہے