ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ، میٹنگ میں ریڈر ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، محرران اورتھانوں کے فرنٹ ڈیسک سٹاف کی شرکت

تھانوں کے مینوئل اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے،15کالز پر فوری رسپانس اور ایف آئی آر کے اندارج کو یقینی بنائیں غفلت ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

تھانہ میں موصول ہونے والی شہریوں کی درخواستوں پر ای – ٹیگ کا اجراء اور ان کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنایا جائے، ایف آئی آر کے اندراج کے لیے ٹائم لائن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی آپریشنز۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ریڈر ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، محرران اورتھانوں کے فرنٹ ڈیسک سٹاف نے شرکت، ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ تھانوں کے مینوئل اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے،15کالز پر فوری رسپانس اور ایف آئی آر کے اندارج کو یقینی بنائیں غفلت ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، تھانہ میں موصول ہونے والی شہریوں کی درخواستوں پرای – ٹیگ کے اجراء اور ان کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنایا جائے۔

ایف آئی آر کے اندراج کے لیے ٹائم لائن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائیآن لائن منیجمنٹ سسٹم، 1787 اور PMDU پر موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایا جائے،میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج،ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی پر خصوصی توجہ دی جائے، تھانے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔