راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے چوری و ڈکیتی ، پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کر نے میں ملوث زخمی ڈاکو سمیت 10 ملزمان کو گرفتار لیا تھانہ سٹی پولیس نے دو گینگز کے 04 ملزمان گرفتار، چوری شدہ 04 موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 62 ہزار روپے اور 02 موبائل فونز برآمدکرلیا
گرفتار ملزمان میں عنصر محمود، عمران اشرف، خان شیر اور علی خان شامل ہیں،ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،شاپنگ مالز کی پارکنگ سے موٹرسائیکل چوری کرنے والا 03 رکنی بائیک لفٹرگینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ 19 موٹر سائیکل برآمد،گرفتار ملزمان میں دانش خان، منصور خان اور شہزاد طاہر شامل ہیں۔
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،آر اے بازار پولیس کی کاروائی،سوشل میڈیا پرناجائزاسلحہ کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم احمد تبسم سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد،ملزم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی ویڈیو بناکر تشہیر کی اور خوف و ہراس پھیلایا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
ایس پی پوٹھوہار اسلحہ کی تشہیر کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی چکری پولیس کی کاروائی چکری کے علاقہ میں بھینس چوری کر کے فرار ہونے والے ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ڈاکو گرفتار،ڈاکؤوں سے چوری شدہ بھینس، زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق 03 ڈاکو تھانہ چکری کے علاقہ سے بھینس چوری کر کے فرار ہو رہے تھے،چکری پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
،فائرنگ کے دوران ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ڈاکؤوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت شکیل خان اور شاکر اللہ کے نام سے ہوئی،ڈاکؤوں سے چوری شدہ بھینس، زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم بھی ہیں،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، ایک فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جاری ہے،ڈکیتوں کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے دو ڈاکؤوں کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، ایس ڈی پی او صدر اور چکری پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔