سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کی تقسیم کے ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف اشتہارات کی تقسیم سے متعلق ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود کی عدم دستیابی کے باعث سماعت16 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔