بنگلا دیشی صدر نے طلبا تحریک کے مطالبے پر پارلیمنٹ تحلیل کردی

بنگلا دیشی صدر نے طلبا تحریک کے مطالبے پر پارلیمنٹ تحلیل کردی

ڈھاکا— بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے فوجی قیادت سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، طلبا کی جانب سے کوٹا سسٹم اور امتیازی سلوک کے خلاف شروع کی گئی

تحریک کے رہنماوں نے وزیراعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد صدر محمد شہاب الدین کو آج 6 اگست کو سہ پہر 3 بجے تک پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی مہلت دی تھی۔

صدر نے آج فوجی قیادت کے ساتھ مختلف ملاقاتوں کے بعد، ڈیڈ لائن کے ختم ہونے سے صرف نصف گھنٹا قبل پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر سڑکوں پر موجود طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

طلبا تحریک کے رہنماوں نے صدر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عبوری حکومت کے لیے ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد یونس کو چیف ایڈوائزر مقرر کیا جائے۔