کسی آئی پی پیز یا پارٹی کے خلاف نہیں، بجلی منصوبوں میں عوام کے ساتھ ڈاکہ ڈالان گیا،سینیٹر محسن عزیز

کسی آئی پی پیز یا پارٹی کے خلاف نہیں، بجلی منصوبوں میں عوام کے ساتھ ڈاکہ ڈالان گیا،سینیٹر محسن عزیز

اسلام آباد ۔چیئرمین سینیٹ پاور کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ بجلی کے کئی اربوں روپے کے پلانٹس ہیں، عوام کے ساتھ دن کی روشنی میں ڈاکا ڈالا جا رہا ہے،یہ جو عوام کے ساتھ گھپلا ہو رہا ہے اس کا آسانی سے حل نکل سکتا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم کسی آئی پی پی یا پارٹی کے خلاف نہیں ہیں،ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ نشاندہی ضرور کی جائے،کس کے وقت میں کیا کچھ ہوا کون ذمہ دار ہے سب سامنے آنا چاہیے ۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ عوام اس وقت بجلی بل ادس کرنے کے متحمل نہیں ہیں، اس لیے فوری طور پر اس مسئلے کا حل ضروری ہے، 40 خاندانوں کی بات نہیں ہے جنہوں نے پلانٹس لگائے وہ لکھے ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ بعض پلانٹس بہت ہی بھونڈے طریقے سے لگائے گئے تھے،جن کے دور میں پلانٹس لگے وہ پارٹی بھی ان کے خلاف بات کر ہی ہے،افسوس کی بات یہ ہے کہ پہلے یہ پارٹی آئی پی پیز کے خلاف بات نہیں کرتی تھی

آئی پی پیز کو ختم کرنا اتنی آسان بات نہیں ہے،ملک کو اس وقت انرجی کی ضرورت ہے ، آئی پی پیز کو ختم کیا تو ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا

یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ یی پلانٹس اپنی کپیسٹی پر کیوں نہیں چل رہے،یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ پلانٹس کتنے میں لگے تھے