اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ءکو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ءکو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی
جس میں درخواست پر فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔