عمران خان کا 9 مئی واقعات پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان

راولپنڈی۔ تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا او ر کہا کہ سانحہ 9 مئی کی ویڈیوز سامنے لائی جائیں

190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز قوم کے سامنے لائی جائیں

اگر پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی بھی مانگوں گا، ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواو¿ں گا

عمران خان نے کہا کہ کیا صرف آئی ایس پی آر کی عزت ہے، پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں

انہوں نے کہا کہ مجھے رینجرز نے گھسیٹا، کیا آپ کا حق نہیں کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں