محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار سے زائد گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف

محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار سے زائد گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف

کراچی ۔محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار سے زائد گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی جی مانیٹرنگ نے سیکریرٹری تعلیم سندھ کو سمری بھجوا دی، سمری میں کہا گیا ہے کہ تمام اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں

ایسے بھی ملازمین ہیں جو ریٹائرمنٹ کے باوجود مراعات لے رہے ہیں۔

ڈی جی مانیٹرنگ نے سمری میں مزید کہا ہے کہ تمام اساتذہ کی آئی ڈیز اور تنخواہیں بند کی جائیں، گھوسٹ اساتذہ کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے۔