90ءکی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

90ءکی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے 1990 کی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا

وزیرتوانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک مکمل کرلیا، 90ءکی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے

بتایا گیا ہے کہ اس پیش رفت کے مطابق دیگر آئی پی پیزکمپنیوں کے معاہدوں پر بھی نظر ثانی پر غور کیا جا رہا ہے۔

201سے زائد یونٹ کے صارفین کے لیے بھی فریم ورک تیار کیا گیا ہے، جس کے مطابق 201سے زائد یونٹ صارفین کو 6 ماہ تک اسی سلیب میں رکھنے کی پالیسی میں تبدیلی کافیصلہ کیا گیا ۔

201سے اوپر یونٹ کے صارفین کے لیے خصوصی سلیب رکھے جائیں گے۔ 201سے زیادہ یونٹ والے بجلی صارفین کے لیے 26روپے فی یونٹ سلیب مقرر کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔