اسرائیل نے نماز پڑھتے فلسطینیوں پرہزاروں پاونڈ وزنی بم گرا دئیے، 100 سے زائد شہید

اسرائیل نے نماز پڑھتے فلسطینیوں پرہزاروں پاونڈ وزنی بم گرا دئیے، 100 سے زائد شہید

غزہ۔ اسرائیلی فورسز نے نماز پڑھتے ہوئے فلسطینیوں پر بے رحمانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے

شمالی غزہ کے علاقے الدرج میں واقع پناہ گزین کیمپ میں قائم اسکول میں 250 سے زائد فلسطینی نماز فجر ادا کر رہے تھے کہ اسرائیل نے ان پر بم پھینک دیئے

اس حملے میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

اسرائیلی فورسز نے اسکول پر گرائے گئے تین بموں میں سے ہر بم کا وزن 2 ہزار پاو¿نڈ تھا

اسکول میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی، اور اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکول حماس کا ہیڈکوارٹر تھا جہاں دہشت گرد موجود تھے، جبکہ غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر اسکول کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے الدرج کے اسکول پر اسرائیلی بمباری کو مکمل طور پر جنگی جرم قرار دیا ہے

اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 39 ہزار 700 فلسطینی شہید اور 91 ہزار 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔