اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نےوفاقی پولیس کی جانب سے 900 ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی کرنے میں ناکامی سے متعلق درخواست میں پولیس سے جواب طلب کرتے ہوئے استفسار کیاہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار کون؟،ڈی ایس پی لیگل تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں۔عدالت ک جانب سے جاری احکامات میں عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ بتائیں ضبط شدہ گاڑیاں کس اتھارٹی کے تحت استعمال کی جا رہی ہیں، رپورٹ میں بتائیں آخر بار گاڑیوں کی نیلامی کب ہوئی تھی،ٹمپرڈ اور لاوارث گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تعداد کتنی ہے رپورٹ پیش کی جائے،عدالت نے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">