نئی دہلی خواتین کیلئے غیر محفوظ ،تاپسی بنوں کے بیان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ

نئی دہلی خواتین کیلئے غیر محفوظ ،تاپسی بنوں کے بیان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ

ممبئی۔ بالی وڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے یہ بات سامنے لائی ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر ہے۔ اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا اور اداکارہ پر سخت تنقید کی گئی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ دہلی میں رہنے والے والدین اپنی بیٹیوں کو شام ہونے سے پہلے گھر آنے کی ہدایت دیتے ہیں، جبکہ دوسرے شہروں میں ایسا عام نہیں ہوتا۔

تاپسی پنو نے کہا کہ چونکہ وہ خود دہلی کی رہائشی ہیں، انہیں لگتا تھا کہ ہر شہر میں یہی صورتحال ہوگی، لیکن جب انہوں نے دوسرے شہروں میں رہنے کا موقع پایا، تو انہیں پتہ چلا کہ وہاں صورت حال مختلف ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے کبھی فلمی سیٹ پر خود کو غیر محفوظ محسوس نہیں کیا، مگر بہت سی اداکاراؤں نے سیٹ پر ہراسانی کا سامنا کیا ہے۔

اداکارہ نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ انہیں ایک بار مذہبی تہوار کے دوران ہجوم میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔