راولپنڈی. یوم آزادی کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے بہترین سکیورٹی و ٹریفک انتظامات،موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کی بدولت شہر بھر میں ون ویلنگ، آتش بازی، ہلڑ بازی وغیرہ پر مکمل کنٹرول یقینی بنایا گیا، کسی بھی شاہراہ پر ون ویلنگ یا ہلڑ بازی کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، ملکہ کوہسار مری میں بھی بہترین سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کئے گئے، ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی آمد و رفت پر ٹریفک متواتر بحال رہی، کسی مقام پر بھی ٹریفک میں رکاوٹ نہیں آئی.
کسی مقام پر بھی ٹریفک میں رکاوٹ نہیں آئی، شہریوں خصوصاً فیملیز کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر بہترین انتظامات پر راولپنڈی پولیس کو خراج تحسین شہریوں خصوصاً فیملیز کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر بہترین انتظامات پر راولپنڈی پولیس کو خراج تحسین مری میں سیاحوں کی جانب سے بھی بہترین انتظامات پر اظہار اطمینان اور پولیس کو خراج تحسین.
راولپنڈی پولیس کے 5300 سے زائد پولیس افسران و اہلکار متواتر ڈیوٹیز سر انجام دے رہے ہیں، تمام سینئر افسران خود فیلڈ میں رہ کر امن و امان اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنارہے ہیں، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور پبلک مقامات پر ہلڑ بازی کی صورت میں فوری قانونی کاروائی کی جائے گی، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے.