اسلام آباد۔سینیٹر ناصر بٹ کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ کا اجلاس ہوا ،وفاقی وزیربرائے ہاوسنگ ریاض پیرزادہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں ڈی جی ایف جی ای ایچ اے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی
وزیرہاوسنگ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ مختلف اداروں میں بلاوجہ بھرتیوں نے بیڑہ غرق کیا ہے،پی آئی اے کا حال دیکھیں کیا ہوا ہے،جو اسمبلی میں آتا ہے وہ اپنا پچاس بندہ بھر دیتا ہے
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ وزارات ہاوسنگ میں جتنی بھی پی ٹی آئی دور میں ہوئیں سب خلاف قانون ہوئیں،میں اعتراف کرتا ہوں وزارت ہاوسنگ میں ہمارے دور میں بڑی غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں
پی ٹی آئی دور کا وہ وزیر بعد میں پی ڈی ایم حکومت میں بھی تھا ،میں نے پی ٹی آئی دور میں بھی اس کی مخالفت کی
سیکٹر ایف بارہ ، جی بارہ پر ہاوسنگ فاونڈیشن کی کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بارہ جی بارہ کی کابینہ نے سال دو ہزار بیس میں منظوری دی ،اس سکیم مین جنرل پبلیک بیس۔ لینڈ اونر بچیس ، سرکاری ملازمین کا چالیس فیصد کوٹہ ہے
اس سکیم میں اوورسیز کا پندرہ فیصد کوٹہ ہے،ایف چودہ پندرہ، ایف بارہ جی بارہ کا معاملہ عدالت میں ہے
فیصلہ محفوظ ہے جو امید ہے جلد فیصلہ آجائے گا، ایف بارہ کا لے اوٹ پلان جون دو ہزار چوبیس مین منظور ہوگیا ہے
ستمبر دو ہزار چوبیس میں اس سکیم کا پی سی ون منظور کرلیا جائے گا، سیکٹر ایف چودہ پندرہ کو دو سال میں لانچ کر دیں گے
چیئرمین کمیٹی ناصر بٹ نے کہا کہ بتایا جائے اس اکشن پر اشتہار کی مد میں کتنے پیسے خرچ ہوئے
۔چیئرمین کمیٹی ناصر بٹ نے کہا کہ بتایا جائے اس اکشن پر اشتہار کی مد میں کتنے پیسے خرچ ہوئےڈی جی نے کہا کہ آکشن پر دو کروڑ روپے ہاوسنگ فاونڈیشن کے خرچ ہوئے،ہم سیکٹر ایف چودہ پندرہ کو دو سال میں لانچ کر دیں گے
اس سکیم کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا ہے جس پر کام شروع ہے، ڈی جی سیکٹر جی تیرہ مین اکشن کرنے جارہے تھے جو نہیںُ ہوسکا، ڈی جی نے کمیٹی میں اعتراف کر تے ہوئے بتایا جائے اس اکشن پر اشتہار کی مد میں کروڑوں روپے خرچ ہوئے ،ڈی جی ہاوسنگ فاونڈیشن نے کہا کہ آکشن پر دو کروڑ روپے ہاوسنگ فاونڈیشن کے خرچ ہوئے، کوشیش کر رہے ہیں کہ ستمبر تک لوگوں کو کچھ نہ کچھ مل جائے۔