راولپنڈی: عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لیے گئے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ظفر اقبال، اب گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہیں 13 اگست کو تحقیقات کے لیے تحویل میں لیا گیا تھا۔
ظفر اقبال کے گھر پہنچنے کے بعد، لاپتا اسسٹنٹ ناظم شاہ کی فیملی نے بھی ان سے ملاقات کی، تاہم ظفر اقبال نے ناظم شاہ کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب، گزشتہ روز سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، مرزا شاہد سلیم بیگ، بھی اپنے گھر واپس پہنچ گئے اور انہوں نے حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی تردید کی ہے۔