اسرائیل کا جنوبی لبنان پرفضائی حملہ، خاتون اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

اسرائیل کا جنوبی لبنان پرفضائی حملہ، خاتون اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

بیروت: اسرائیل کے جنوبی لبنان پر کیے گئے فضائی حملے میں 10 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے نباتیہ کو نشانہ بنایا۔

جاں بحق شدگان میں ایک خاتون اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے 5 افراد میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

دوسری طرف، لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی علاقے میں وادی الکفر نامی گاؤں میں ایک اینٹوں کے بھٹے پر بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی۔

اس حملے میں شام سے تعلق رکھنے والے اینٹوں کے بھٹے کا مالک ہلاک ہوگیا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔