روسی صدرکی قرآن مجید کو چومنے اور سینے سے لگانے کی ویڈیو وائرل

گروزنی: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن 13 سال کے وقفے کے بعد اچانک چیچنیا کے دورے پر پہنچ گئے، جو مسلم اکثریت والا علاقہ ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے روسی صدر پوٹن کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، فوجی، تجارتی، اور اقتصادی روابط کے فروغ پر گفتگو کی۔

یہ روسی صدر کا 2011 کے بعد پہلا دورہ چیچنیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، اور صدر رمضان قادریوف نے میڈیا میں متعدد بار روسی صدر کو اپنا دوست قرار دیا ہے۔

چیچنیا کے دورے کے دوران، روسی صدر ولادیمیر پوٹن صدر رمضان قادریوف اور مفتی اعظم کے ساتھ دارالحکومت گروزنی کی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام بھی گئے اور وہاں کچھ وقت گزارا۔

اس موقع پر روسی صدر کو قرآن مجید کا ایک نایاب نسخہ تحفے میں دیا گیا، جسے انہوں نے عزت اور احترام کے ساتھ چوما اور سینے سے لگایا۔

چیچنیا کے مفتی اعظم نے روسی صدر کو قرآن مجید کی سورۃ انفال کی ایک آیت پڑھ کر سنائی اور اس کا روسی زبان میں ترجمہ بھی فراہم کیا۔