پرابھاس، دیپیکا اور امیتابھ کی فلم ’کالکی2898‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی

پرابھاس، دیپیکا اور امیتابھ کی فلم ’کالکی2898‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی

ممبئی: عالمی شہرت یافتہ اداکار پرابھاس، دیپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دیشا پاٹانی کی زبردست سائنس فکشن فلم ‘کالکی2898’ اب نیٹ فلکس پر دستیاب ہے۔

فلم نے عالمی سطح پر نئے ریکارڈ بناتے ہوئے ایک ہزار کروڑ روپے کا ہدف عبور کیا ہے۔

‘کالکی 2898’ نے شاہ رخ خان کی ہٹ فلم ‘پٹھان’ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور صرف دو ہفتوں میں بھارتی باکس آفس پر 543 کروڑ روپے کا کاروبار کیا جو ‘پٹھان’ کے کل کاروبار سے بھی زیادہ ہے۔

فلم کو سنگاپور میں بڑے پیمانے پر پیش کیا گیا، جہاں یہ 34 سے زائد مقامات اور 49 اسکرینوں پر نمائش کی گئی، جبکہ آسٹریلیا میں اسے 143 سے زائد مقامات اور 400 اسکرینوں پر دکھایا گیا ہے۔

‘کالکی 2898’ کو خلیجی ممالک میں 16 مقامات اور 500 سے زیادہ اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا، اور اسے شمالی امریکہ میں بھی پیش کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، ہدایت کار ناگ ایشون نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے اور فلم کی کہانی انتہائی متاثر کن ہے۔

فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دیپیکا پڈوکون) کا پیچھا کر رہا ہے، لیکن ایک چیلنج یہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

کمل ہاسن نے سپریم یاسین کا کردار ادا کیا ہے، اور اس فلم میں سسواتا چٹرجی اور دیشا پٹانی جیسے معاون کردار بھی شامل ہیں۔

فلم میں راجموالی کے ساتھ دلکیر سلمان، وجے دیوراکونڈا، مرنال ٹھاکر، اور رام گوپال ورما کے مضبوط کیمیو کردار بھی نظر آتے ہیں۔