کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر

لاہور: حکومت پنجاب نے کچے کے مشتبہ مجرموں کی قیمت 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے مقرر کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے 20 انتہائی مطلوب افراد کے نام، تصاویر اور ان کی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ اب ان مشتبہ مجرموں کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

مطلوبہ افراد میں شاہد ولد کمال، مجیب ولد امان اللہ، وہاب ولد امان اللہ، غنی ولد علی بخش، احمر عرف شوبی ولد رسول، احمد ولد رسول، عطاء اللہ ولد اللہ دتہ، سبز علی ولد اللہ دتہ، قبول ولد میوہ، میرا ولد حضوری، دریجن عرف دادو، گورا ولد حسین، ثناء اللہ ولد جھانگل، تنویر عرف دودھر، راہب شر، عمر شر ولد ساون، ظہور ولد اکبر، مورزادہ ولد عبداللہ، گل حسن ولد عالم، اور صداری ولد مراد شامل ہیں۔

خفیہ معلومات فراہم کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام راز میں رکھا جائے گا۔