بلوچستان،مسلح افراد نے 23مسافروں کو گاڑی سے اتار کرقتل کر دیا

بلوچستان،مسلح افراد نے 23مسافروں کو گاڑی سے اتار کرقتل کر دیا

کوئٹہ ۔موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ لگا کر متعدد گاڑیوں سے مسافروں کو اتارا اور 23 مسافروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق، بین الصوبائی شاہراہ پر راڑہ شم کے قریب مسلح افراد نے ناکہ لگایا اور یہ گھناو¿نا عمل انجام دیا۔

مسلح حملہ آوروں نے ٹرکوں اور بسوں سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو اتارا اور پھر ان پر گولیاں چلائیں۔

ایس پی موسیٰ خیل نے بتایا کہ حملہ آوروں نے فرار ہونے سے قبل 10 سے زائد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔

پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری اور لیویز حکام موقع پر پہنچ چکے ہیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔