ای اسپورٹس ورلڈ کپ سعودی فالکنز نے جیت لیا

ای اسپورٹس ورلڈ کپ سعودی فالکنز نے جیت لیا

ریاض۔ سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں سعودی فالکنز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وننگ ٹرافی سے نوازا۔

ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تھے، جنہوں نے ریاض میں 8 ہفتوں تک جاری رہنے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپ کے اختتام پر سعودی فالکنز کی فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی پیش کی۔

سعودی فالکنز نے 5665 پوائنٹس کے ساتھ اپنے حریف ڈچ لیکوئڈ ٹیم کو شکست دی، جو 2545 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ سوئس بی ڈی ایس ٹیم 2000 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

ریاض نے اس ہفتے کے آخر میں نیو گلوبل اسپورٹس کانفرنس کی بھی میزبانی کی، جس نے سعودی عرب کی ای اسپورٹس کے مرکز کے طور پر صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔