ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی آئی جی سندھ سے ملاقات

اسلام آباد۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے آئی جی سندھ سے ملاقات کی ہے ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساوتھ مجاہد اکبر اور ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیقی بھی ڈی جی ایف آئی اے کے ساتھ موجود تھے ،ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں انٹرپول اور بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مشترکہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی،ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سندھ پولیس کو مطلوب بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ملاقات میں افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے بھی مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔