اسلام آباد۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے زخمی کانسٹیبل سمیع اللہ کی تیمارداری کی ،ڈاکٹروں سے ملے اور زخمی پولیس افسر کی صحت کی صورتحال کے متعلق بریفنگ لی،انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو زخمی پولیس افسر کے بہتر علاج معالجے کے لئے ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے زخمی کانسٹیبل سمیع اللہ کی تیمارداری کی،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹروں سے بھی ملے اور زخمی افسر کی صحت کی صورتحال کے متعلق بریفنگ لی
انہوں نے زخمی افسر کے بہتر علاج معالجے کی ہدایات جاری کیں،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ غازی کنسٹیبل سمیع اللہ ہمارا فخر ہیں، یہ غازی ہمارے شیر ہیں، یہ افسر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران ہماری فیملی ہیں ،تمام پولیس افسران کا برابر خیال رکھا جائے گا،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے متعلقہ پولیس افسران کو کانسٹیبل سمیع اللہ کے بہترین علاج معالجے کےلئے ہدایات بھی جاری کیں۔