اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے حکومت نے سی فائیو اور دیامیر بھاشا ڈیم کے معاہدوں پر نظر ثانی پر غور شروع کر دیا عوام کو سستی بجلی ترجیح ھے أئی پی پیز کے معاہدوں کا بھی جائزہ لینا شروع کر دیا کوشش ھے درأمدی فیول والے پاور پلانٹس کو ریٹائرڈ کردیں بیگاس کا ٹیرف درآمدی کوئلے سے منسلک کرنے پر کمیٹی برہم نیپرا سے آئندہ اجلاس میں تفصیلات طلب کرلیں.
سینٹ میں پاور کمیٹی میں پاور ڈویژن نے آئی پی پیز سے معاہدوں کی تفصیلات جمع کرا دیں کیپسٹی پیمنٹ کے معاملے پر ارکان کا اظہار تشویش پاور جنریشن پلان میں پن بجلی منصوبے کو شامل نہ کرنے پر ارکان نے نیپرا کی سرزنش کر دی شبلی فراز نے بولےپاور جنریشن پلان میں جان کر درأمدی فیول کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ھے اس ملک میں جان کر پن بجلی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیاأپ تمام ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں.
أئی پی پیز سے معاہدوں کے وقت کیوں نہیں سوچا ڈالر ریٹ فیول ریٹ بڑھنے سے ٹیرف بڑھے گاکیا أئی پی پیز نے اوور انوائسنگ نہیں کی اویس لغاری نے کہا ٹاسک فورس آئی پی پیز کی معاہدوں کی ہر چیز کو دیکھ رہی ھے ہمارے پاس أئی پی پیز کا ہیٹ أڈٹ نہیں ھے اب ہم کروانے جارہے ہیں ہم نے ہیٹ ایفیشنی أڈٹ پر کام کیا أئی پی پیز نے عدالت سے حکم امتناعی لے لیا سنیٹر سیف اللہ ابڑو نے تو آئی پی پیز کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کر دیا چیئرمین کمیٹی محسن عزیز کہتے ہیں کمیٹی کی کوشش ھے عوام کو ریلیف ملے آئی پی پیز کو زیادہ ریٹ دیا گیا .
وزیر توانائی نے بتایا کہ ہم تفصیل سے دیکھ رہے ہیں أئی پی پیز کے حوالے کیا فالٹ لائنز ہیں اگر أپ ون سائیڈڈ ایکشن لینگے تو ریکوڈک والا حال ہوگا ہم کوشش کرینگے عوام کو سستی بجلی دلوائیں قائمہ کمیٹی نے بیگاس ٹیرف کو درأمدی کوئلے سے منسلک کرنے اور دوسال سال میں بجلی کے نرخ میں اضافے کی تفصیلات مانگ لیں۔