راولپنڈی. رینج روڈ کی سٹرک عرصہ دراز سے کینٹ بورڈ انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل دکھائی دینے لگی۔گندگی کے جگہ جگہ ڈھیر دکھائی دینے لگے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ روزانہ مریض ، راہگیروں ، سکول کالجز و یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات اور تمام علاقہ مکینوں کو سفر کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
سڑک کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی نہ صرف بری طرح متاثر ھے ہونے لگی بلکہ کئی حادثات بھی جنم لینے لگے شاید کینٹ بورڈ انتظامیہ کسی بڑے سانحے کی منتظر ھے ۔مون سون کی بارشوں کی بارشوں کے باوجود ندی نالوں کی صفائی کا کام نہ ہوسکا جبکہ گٹر ٹوٹ پھوٹ ہونےکا شکار ہونے سے نکاسی آب کا پانی بارشوں کے بعد سٹرکوں پر جمع ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ۔
شہریوں نے کہا کہ کینٹ بورڈ انتظامیہ کو کئی بار نوٹس بھی دیا اور ایم این اے ملک ابرار کو بھی کئی بار آگاہ کیا لیکن سنوائی نہ ہو سکی جبکہ عوام اب بھی حلقے کی منتخب امیدوار اور کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہے.