جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے 600سے زائد ممبران کی ہنگامی میٹنگ

 میٹنگ میں جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتطامیہ کی جانب سے 11 مارچ کو پراڈائز مارکی ایکسپریس وے اسلام آباد جنرل میٹنگ (AGM)کروانے پر زور دیا گیا

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ممبران سوسائٹی نے کہا کہ چند مفاد عناصر جو کہ تعداد میں نہ ہونے کے برابر ہیں نام نہاد ویلفیئر گروپ کے نام سے ممبران جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

تمام ممبران سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر /رجسٹرار اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے AGMاسلام آباد ایکسپریس وے پیراڈائز مارکی میں ہی کرائی جائے

06 اگر ایسا نہ کیا گیا تو جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کے پاس ڈی سی آفس کے باہر دھرنہ دینے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہ ہو گا

اسلام آباد (سی این پی  ) جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے 600سے زائد ممبران نے ایک ہنگامی میٹنگ کی جس میں جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتطامیہ کی جانب سے 11 مارچ کو پراڈائز مارکی ایکسپریس وے اسلام آباد جنرل میٹنگ (AGM)کروانے پر زور دیا گیا ۔ میٹنگ میں جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں عمیر سرفرا ز (ممبرشپ 37378) ، جاوید اقبال (ممبرشپ 37528) عبدالمنان (ممبرشپ2521) صادق خان (ممبر شپ 10110) اصغر گوندل (ممبرشپ 4211) ملک اسد اللہ ( ممبرشپ 38707) احسان محمود (ممبرشپ 2928) اعظم گوندل (ممبرشپ 38719) و دیگر سینکڑوں ممبران شامل تھے ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ممبران سوسائٹی نے کہا کہ چند مفاد عناصر جو کہ تعداد میں نہ ہونے کے برابر ہیں اور نام نہاد ویلفیئر گروپ کے نام سے ممبران جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس مفاد پرست ٹولے کی سرپرستی فہیم اللہ خٹک ، اختر نواز خٹک اور صغیر کیانی کر رہے ہیں۔ اس مفاد پرست ٹولے کا ویلفیئر گروپ نہ ہی کسی جگہ رجسٹر ہے اور نہ ہی اس مفاد پرست ٹولے کا ممبرا ن کے فلاح و بہبود کے لیے کوئی کردار ہے یہ مخصوص افراد کا ٹولہ کیسے جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ممبران کی ترجمانی کر سکتا ہے اس گروپ نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی ہر AGMکو خراب کرنے کی کوشش کی میٹنگ میں ممبران جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے اس نام نہاد ٹولے کی جانب سے AGMکے انعقاد کا مقام اور تاریخ تبدیل کروانے کو ممبران سوسائٹی کے مفاد کے سراسر خلاف اور غیر قانونی قرار دیا ہے ۔ کشمیر ماڈل ٹاؤن چکری کے تقریباً 3200ممبران زون 5 کے 6500 ممبران زون 4 ایگروفارمنگ پراجیکٹ کے 600 ممبران اور سیکٹر F-16کے تقریباً 3600 ممبران کو آج تک پلاٹوں کے قبضے نہیں ملے اور یہ چند مفاد پرست عناصر 14000ممبران کے حقوق غضب کرنا چاہتے ہیں۔ تمام ممبران سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر /رجسٹرار اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے AGMاسلام آباد ایکسپریس وے پیراڈائز مارکی میں ہی کرائی جائے۔ کیونکہ پراڈائز مارکی اپکسپریس وے اسلام آباد تمام ممبران کے لیے مناسب جگہ ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو جموں کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کے پاس ڈی سی آفس کے باہر دھرنہ دینے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہ ہو گا۔