راولپنڈی. گزشتہ روز راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد ایم 1 موٹروے چھچ انٹرچینج کے قریب موٹروے پولیس نے 1 مہران گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی ملی شک کی بنیاد پر موٹروے پولیس نے گاڑی کی معلومات لی تو پتا چلا کہ گاڑی گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے پولیس سٹیشن وارث خان سے چوری ہو ئی تھی.
موٹروے پولیس نے گاڑی کو حفاظتی تحو یل میں لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اور گاڑی کے مالک کو آگاہ کر دیا ، بعدازاں ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے گاڑی کو مالک کی موجودگی میں متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی .