اسلام آباد ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ آئینی عدالت سے متعلق پیپلزپارٹی اپنا ڈرافٹ تیار کر رہی ہے، اور کوشش یہ ہوگی کہ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی آئینی ترمیم کے مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کر لیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپنا ڈرافٹ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شیئر کریں گے، جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی اپنے طور پر ڈرافٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیا میں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں ہے۔چیئرمین پی پی پی نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام نے مل کر قانون سازی کی ہے، اور آئینی ترمیم کی پوزیشن میں آنے کے لیے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتفاق ضروری ہے۔