مفتی اویس عزیز جے یو آئی اسلام آباد کے امیر منتخب

اسلام آباد۔جے یو آئی اسلام آباد کے صوبائی انتخابات کا مرکزی ناظم انتخاب عطاو¿ الحق درویش کی زیر نگرانی جی ایٹ مرکز انعقاد کیا گیا۔ انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے پولنگ میں حصہ لیا۔ خانقاہ زکریاہ کے نائب سربراہ اور ہزاری کے سیاسی جانشین مفتی اویس عزیز بھاری اکثریت سے آئندہ پانچ سال کے لیے امیر منتخب ہوگئے۔ جے یو آئی اسلام آباد کے نو منتخب امیر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکن جماعت کا سرمایہ ہیں اور تمام کارکنوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح قائد جمعیت نے سیاسی بصیرت سے حالیہ ترامیم کے راستے میں رکاوٹ ڈالی ہم ان کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قائد جمعیت نے تمام جماعتوں کے سربراہان سے بڑی خندہ پیشانی سے ملاقاتیں کیں لیکن اصولی موقف اختیار کیا کہ جب تک ترامیم کا ڈرافٹ ہمارے سامنے نہیں رکھا جائے گا ہم کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ہم سب متحد ہوکر ملک میں شریعت کے نفاذ کے لیے کام جاری رکھیں گے۔