اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم حکم جاری کیا۔ہائیکورٹ نے کہا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت ضمانت کے فیصلے کے لیے 5 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے، اور اسپیشل جج سنٹرل اس کیس میں اس پالیسی کے مطابق فیصلہ کر سکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر آئندہ 5 روز میں فیصلے کی توقع ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ضمانت کے فیصلے کی جلدی کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے وضاحت کی کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت مجسٹریٹ کے لیے 3 دن، سیشن کورٹ کے لیے 5 دن، اور ہائیکورٹ کے لیے 7 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے۔ اسپیشل کورٹ پر سیشن کورٹ کے لیے دیا گیا وقت لاگو ہوگا۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ درخواست گزار کے مطابق ان کی ضمانت کی درخواست بغیر کسی وجہ کے التوا کا شکار ہے، اور وکلا نے جلد فیصلے کی استدعا کی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">