اسلام آباد۔ وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداءاور دوران سروس وفات پا جانے والے افسران کے بچوں کو بھرتی کر لیا گیا۔آئی جی اسلام آبادکے خصوصی احکامات پر بھرتی بورڈ کا اجلاس ہوا،شہداء، دوران سروس وفات پا جانے والے افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں،اسلام آباد پولیس اپنے ہیروز اور ان کے خاندانوں کو کبھی نہیں بھولے گی اور ان کا ہرسطح پر خیال رکھے گی،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداءاور دوران سروس وفات پانے والے افسران کے بچوں کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر بھرتی کے لئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سید مصطفی تنویرکی زیرصدارت بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،بھرتی بورڈ نے شہید اور دوران سروس وفات پا جانے والے افسران کے بچوں کی بھرتی کی منظوری دے دی،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شہداءاوردوران سروس وفات پا جانے والے افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں،ان افسران نے شہریوں کی جان و مال کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کیں،اسلام آباد پولیس اپنے ہیروز اور ان کے خاندانوں کو کبھی نہیں بھولے گی اور ان کا ہرسطح پر خیال رکھے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">