راولپنڈی پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے ، سٹریٹ کرائم ، شراب سپلائرز ، کار لفٹرز ، کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی. پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے ، سٹریٹ کرائم ، شراب سپلائرز ، کار لفٹرز ، کو گرفتار کرلیا، تھانہ کہوٹہ نے کار لفٹرز کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم صفیع اللہ شامل ہیں ملزم سے مسروقہ سوزوکی پک اپ برآمد ہوئی ملزم نے گاڑی ایک ماہ قبل پولٹری فارم سے چرائی تھی،تھانہ کلر سیداں نے شراب سپلائرز کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم صفدر شامل ہے گرفتار ملزم سے 80 بوتل شراب برآمد ہوئی پولیس نے دوران مشکوک کار کو روک کر چیک کیا تو ملزم کی گاڑی سے شراب برآمد ہوئی.

تھانہ مورگاہ نے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب نومی گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں نعمان عرف نومی ، حمزہ ، شامل ہیں۔ ملزمان سے 3 مسروقہ موٹرسائیکل 1 رکشہ ، 2 موبائل فون ، 6 ہزار روپے ، اسلحہ برآمد ہوا،تھانہ کلر سیداں نے شہری پر تشدد کرنے والے 2 ملزمان توفیق اور اقبال کو گرفتار کرلیاملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کیا ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیۓ ریڈ کیے جارہے ہیں .

ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی ، شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ھے ، گاڑی چوری میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے.