گرل فرینڈ کی آئی فون کی خواہش پوری ،عاشق نے ماں کے زیورات بیچ دیئے

ائیر پورٹ کسٹم موبائل سکینڈل،کروڑوں کے 42 آئی فونز غائب کرنے کا معاملہ کی انکوائری مکمل نہ ہو سکی

اسلام آباد۔ ایئرپورٹ کسٹم موبائل سکینڈل کروڑوں کے 42 آئی فونز غائب کرنے کا معاملہ انکوائری مکمل نہ ہو سکی۔ دو ما سے التوا کا شکار ہو گئی کلکٹرز کے خلاف کاروائی کی بجائے نئی پوسٹنگ دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر ارسلان نے ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کیآئی فونزغائب کرنے کے معاملہ میں فیصلہ دیا تھا ۔کہ 30 دن کے اندر انکوائری رپورٹ مکمل کر کے ملوث کسٹم افسران، اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے چیف کلکٹر نے انکوائری کلکٹرکسٹم ایئرپورٹ زیب گل کو دی۔ جنہوں نے ایڈیشنل کلکٹر واجد زمان اور ڈپٹی کلکٹر وردہ ہاجرہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے انکوائری شروع کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کسٹم ڈے پر بظاہرآئی فون تلف کیے گئے تھے۔ مگر موقع پر جعلی آئی فونز تلف کیے گئے تھے جس پر درخواست گزار نے کلکٹر کسٹم نوید الہی کو درخواست دی جس پر کاروائی نہ ہو ئی ۔ فیڈرل ٹیکس محتسب کو درخواست دی جس پر وفاقی ٹیکس محتسب نے 30 دن کے اندر کاروائی کی ہدایت کی ذرائع کا کہنا ہے کہ کروڑوں کے موبائل سکینڈل میں ابھی تک کلکٹر کسٹم نوید الہی اورآصف ہرگن کو نوٹس تک جاری نہ کیا گیا بلکہ ماڈل کلکٹریٹ کے کلکٹرآصف ارگن کو تبدیل کر کے وزارت فنانس ڈویژن میں نئی پوسٹنگ دی گئی ہے۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید الہی کلکٹرکسٹم اسلام آباد لگنے کی کوشش میں ہیں ۔یاد رہے کہبیرون ملک سے مختلف اوقات میں سمگل ہو کر اسلام آبادا یئرپورٹ پر لائے گئے تھے ۔کروڑوں پہ مالیت کے ائی فون ایئرپورٹس سے کسٹم حکام نے قبضہ میں لے کر ایئرپورٹ کے گودام میں بھجوا دیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اوقات میں ایئرپورٹ کسٹم نے 800 کے قریب ائی فون سام سنگ موبائل اور کروڑوں روپے مالیت تھی ۔ انٹرنیشنل کسٹم ڈے جو کہ 26 جنوری کی بجائے چھ مارچ کو منایا گیا جس میں کلکٹر کسٹم اصف ہرگن کلکٹر کسٹم ایئرپورٹ نوید الہی سمیت ممبر کسٹم اور ایف بی ار کے افسران کی موجودگی ۔پکڑے گئے ائی فون، شراب سیگریٹ ، تلف کرنے کی تقریب ہوئی تھی 42 ائی اس فون کے اس سکینڈل کی شفاف تحقیقات ہوتی ہیں تو اہم انکشافات کی توقع ہیتقریب کلکٹر آصف ہرگن،اور نوید الہی کی زیر نگرانی منائی گئی ۔کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہاسلام آباد ڈرائی پورٹ پر ائی فون موبائل تلف کرنے کے لیے کسٹم حکامنے کاغذات ضبط کیے اور نہ ہی ان پر او این اوجاری کیا جس پارٹی کا سامان ضبط کیا جائے یا تلف کیا جائے اسے اگاہ کیا جاتا ہیمذکورہ پارٹی کو نہ تو نوٹس دیا گیا جس پر کلکٹر اور وفاقی ٹیکس محتسب سے وہ درخواست دی گئی جس پر وفاقی ٹیکس محتسب نے کروڑوں روپے کے موبائل فون سکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایف بی ار کو خط لکھ دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ 42 ائی فون کے علاوہ کلکٹر کسٹم کو مختلف پارٹیوں نے درخواست دی جس پر انکوائری ابھی تک جاری ہے جو دو ماہ سے التوا کا شکار ہے۔کیپٹل نیوز پواینٹ نے کلکٹر کسٹم زیب گل سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انکوائری ہو رہی ہے ابھی میرے پاس نہیں آئی ۔ بعدازاں کلکٹر کسٹم اصف ہرگن کلکٹر کسٹم ایئرپورٹ نوید الہی سے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا لیکن فون اٹینڈ نہ ہوا۔