راولپنڈی۔پیرودھائی کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک،دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار،ہلاک ڈاکو سے پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی کے علاقہ ڈھوک نجو پل پر پولیس ٹیم موجود تھی اسی دوران موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ہلاک ڈاکو سے پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد ہوا،ڈاکؤوں سے برآمد موٹر سائیکل اسی ماہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا تھا،ملزمان کی فائرنگ سے گولی کانسٹیبل اکرم خان کو بھی لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی جا رہی ہے، ہلاک ڈاکو کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی اور پیرودھائی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">