راولپنڈی۔ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی،تاش پر جوا کھیلنے والے 5 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 28 ہزار 150 روپے،01 موٹر سائیکل،4 موبائل فون، اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 5 قمار بازوں کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں اعجاز، راحیل، علی، آصف اور فیض شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 28 ہزار 150 روپے،01 موٹر سائیکل،4 موبائل فون، اور تاش کے پتے برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ائیرپورٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">