دی ایجو ریسورس پاکستان کے زیر اہتمام اساتذہ کیلئے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

راولپنڈی ۔پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے شعبہ سوشل سائنسز اورسماجی تنظیم” دی ایجو ریسورس پاکستان” کے زیر اہتمام اساتذہ کیلئے خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقدکی گئی جس میں ایم پی اے ملک منصور افسرنے بطور مہمان خصوصی جب کہ ایم پی اے رفعت عباسی نے بطورمہمان اعزاز شرکت کی ،اساتذہ کی اس خصوصی تربیتی ورکشاپ میں ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر عبد الصبور، معروف ٹرینر و ماہر تعلیم محمود اعجاز بٹ ، شعبہ اردو ادب کے ماہر ڈاکٹر اطہر قسیم نے لیکچر دیئے اور بتایاکہ ایک استاد کی کیاذمہ داری ہوتی ہے ، بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو ابھارنے اور نکھارنے کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کیاجاتاہے ، ورکشاپ کے اختتامی مرحلے پر مہمان خصوصی ایم پی اے ملک منصور افسر نے یونیورسٹی کے سوشل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈین ڈاکٹر عبدالصبور ، دی ایجورس پاکستان کے سی ای او پروفیسر محمود اعجاز بٹ کی کاوشوں کو سراہااور کہاکہ اس وقت ہمیں ہر شعبہ میں ٹرینڈاور اپنے پیشے سے وفا کرنے والوں کی اشد ضرورت ہے ، ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لیے شعبہ تعلیم بالخصوص اساتذہ کو اپنا کردا ر ادا کرناہوگا، مہمان اعزاز ممبر پنجاب اسمبلی رفعت عباسی کاکہناتھاکہ شعبہ تعلیم کی ترقی اور اساتذہ کی ہر لحاظ سے بہتری حکومت پنجاب بالخصوص وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا مشن ہے ، ہمیں حکومتی کاوشوں کا ساتھ دینا ہوگا، انھوں نے دی ایجورس پاکستان کی ٹریننگ ورکشاپس کی تعریف کی ، تقریب کے اختتام خواتین اساتذہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔