راولپنڈی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو نیا ڈی جی انٹرسروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی) تعینات کر دیا ہے ،ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے ، وہ اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈ جوئنٹ جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں علاوہ ازیں وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں ،ان کی تقرری موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی جگہ کی گئی ہے جو کہ اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد 29 ستمبر کو سبکدوش ہو جائیں گے اور 30 ستمبر کو تبدیلی کمان کی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">