اسلام آباد میں بھی پشتونوں کا اتفاق ہوتا ہوا نظر آرہا ہے،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد۔اسلام آباد گورنر کے پی کے فیصل کریم نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی نئ کا بینہ کی تقریب کی حلف برادری کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں اور کہا کہ سب پشتون صحافیون کو اپنے علاقے کی نمائندگی کرنی چاہیے۔ کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پشتونوں کا اتفاق ہوتا ہوا نظر آرہا ہے خیبر پختونخواہ کے ابتر حالات کسی سے پوچھے نہیں جاسکتے کوہاٹ اور اس کے نواحی علاقوں میں کیا ہو رہا ہے ؟ گزشتہ روز سوات میں سیاح ایمبسڈرز پر حملہ ہوا پی جے اے کے صحافیوں کو پشاور میں تقریب کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج چوتھا دن پاڑہ چنار میں فائرنگ ہورہی ہے ان حالات کے باوجود ہمارا میڈیا خاموش ہے قبائلی اضلاع میں زمین کی تقسیم ابھی تک نہیں ہوئی خیبر پختونخواہ کی حکومت کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا کوہاٹ سے لے کر ڈی آئی خان تک نو گو ایریا بنا ہوا ہے ۔ کے پی کے کی حالات پر بلاول بھٹو زرداری سے بات کی، بلاول بھٹو زرداری نے کے پی کے کے حالات مشترکہ اجلاس بلانے کی بات کی ہے گیارہ سفیر سوات جارہے تھے اور ان پر راستے میں حملہ ہوا کے پی کے کے حالات پر میڈیا بات نہیں کررہا بلیک آؤٹ سے نہیں بلکہ بات کرنے سے مسائل حل ہوں گے