اسلام آباد۔اسلام آبادپولیس آگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8/4 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد، ورکشاپ میں400سے زائد طالبات نے شرکت کی، جنہیں روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادپولیس کی جانب سے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8/4 میں طالبات کیلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،جس میں 400سے زائد طالبات نے شرکت کی، طالبات کوروڈ سیفٹی،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اسلام آباد پولیس آگاہی ونگ نے طالبات کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی،اس موقع پرسینئر پولیس افسران نے کہاکہ اسلام آبادپولیس کی آگاہی ٹیم اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میںطلباءکے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے،اس کے علاوہ مختلف شاہراوں پر بھی شہریوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے، تقریب کے اختتام پر کالج کے اساتذہ اور دیگر شرکاءنے اسلام آبادپولیس کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادپولیس کے آگاہی ونگ نے طالبات کے لئے اچھی ورکشاپ کا انعقاد کیاجس سے بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں،ایسی ورکشاپس کا انعقاد بہت ضروری ہیں، اس موقع پر آگاہی ونگ کے انچارج نے شرکاءکو ٹریفک قوانین پر عملدرآمداور محتاط انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان کا تحفظ یقینی بنانے کی تلقین کی اور مزید کہاکہ مستقبل میں بھی ان ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">