اسلام آباد ۔پریکٹس پروسیجر کمیٹی: چیف جسٹس نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا۔جسٹس منصور علی شاہ ججز کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیے بغیر چلے گئے۔ سپریم کورٹ کی پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دیا۔ذرائع کے مطابق، چیف جسٹس نے خط میں بتایا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو ججز کمیٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی، مگر انہوں نے اس میں شرکت سے معذرت کر لی۔ چیف جسٹس پاکستان نے وضاحت کی کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت کی وجہ سے جسٹس امین الدین خان کو ججز کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے جسٹس منیب اختر کو کمیٹی میں شامل نہ کرنے کی 11 وجوہات بھی بتا دیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">